بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،5 دہشت گرد ہلاک، 4 زخمی

کارروائی کے دوران جدید اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔

October 14, 2026 · قومی
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،5 دہشت گرد ہلاک، 4 زخمی

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،5 دہشت گرد ہلاک، 4 زخمی

بلوچستان کے ضلع واشک میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک اور 4 کو زخمی کر دیا۔ کارروائی کے دوران جدید اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت ضلع واشک کے علاقے پلانتک میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائی کی گئی۔ اس دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو جدید ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے بعد ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے آر پی جی سیون، پانچ گولے، میگزینز سمیت پانچ جدید ہتھیار، تین موبائل فون اور دو موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد مبینہ طور پر بلوچ عوام کو لوٹنے، علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے اور بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچانے کی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

سکیورٹی فورسز نے بلوچستان سے دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن و امان کے قیام کے لیے کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔