پاکستان کو اکتوبر کا پہلا ایل این جی کارگو موصول، سردیوں میں گیس بحران کا خدشہ

دوپہر 12 بجے گیس کو دوبارہ قدرتی گیس میں تبدیل کرنے کا عمل بھی شروع کر دیا گیا۔

October 14, 2026 · قومی
پاکستان کو اکتوبر کا پہلا ایل این جی کارگو موصول، سردیوں میں گیس بحران کا خدشہ

پاکستان کو اکتوبر کا پہلا ایل این جی کارگو موصول، سردیوں میں گیس بحران کا خدشہ

اسلام آباد: پاکستان کو اکتوبر میں قطر سے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی پہلی کھیپ موصول ہوگئی ہے، تاہم موسم سرما میں گیس کی بڑھتی ہوئی طلب اور محدود رسد کے باعث بحران کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایل این جی بردار جہاز العریش گزشتہ روز اینگرو کے ایل این جی ٹرمینل پر صبح 11 بج کر 5 منٹ پر لنگر انداز ہوا۔ دوپہر 12 بجے گیس کو دوبارہ قدرتی گیس میں تبدیل کرنے کا عمل بھی شروع کر دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق موسم سرما 2026-27 کے دوران ملک کی ضروریات پوری کرنے کے لیے ایل این جی کے 24 کارگوز درکار ہوں گے۔

سردیوں میں سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کی گیس کی طلب موجودہ 550 ملین مکعب فٹ یومیہ سے بڑھ کر 1,550 ملین مکعب فٹ یومیہ ہونے کا امکان ہے۔ اسی طرح سوئی سدرن گیس کمپنی کی طلب بھی 300 ملین مکعب فٹ یومیہ سے بڑھ کر 500 ملین مکعب فٹ یومیہ تک پہنچ سکتی ہے۔

گیس کی طلب میں ممکنہ اضافے اور محدود فراہمی کے باعث خدشہ ہے کہ موسم سرما میں مختلف صنعتی شعبوں کو گیس کی فراہمی متاثر ہو سکتی ہے۔ ان میں برآمدی اور غیر برآمدی صنعتوں کے علاوہ سی این جی اور سیمنٹ کے شعبے بھی شامل ہیں۔