اسٹیٹ بینک کا چینی کی برآمد سے متعلق نیا سرکلر جاری
چینی کی برآمد ایڈوانس ادائیگی یا لیٹر آف کریڈٹ کے ذریعے کی جا سکے گی۔ چینی کی ترسیل صرف بحری جہازوں کے ذریعے کرنے کی اجازت ہوگی۔
اسٹیٹ بینک کا چینی کی برآمد سے متعلق نیا سرکلر جاری
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے دو لاکھ ٹن چینی کی برآمد کے حوالے سے نئی ہدایات جاری کر دی ہیں، جن میں برآمد کے طریقہ کار اور صوبوں کے کوٹے سے متعلق تفصیلات شامل ہیں۔
جاری کردہ ہدایات کے مطابق پنجاب اور سندھ کے لیے چینی کی برآمد کے کوٹے کی منظوری دے دی گئی ہے، جبکہ خیبرپختونخوا کے کوٹے کی منظوری تاحال باقی ہے۔
سرکلر کے مطابق چینی کی برآمد ایڈوانس ادائیگی یا لیٹر آف کریڈٹ کے ذریعے کی جا سکے گی۔ چینی کی ترسیل صرف بحری جہازوں کے ذریعے کرنے کی اجازت ہوگی۔
ہدایات میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ چینی کی برآمد کے لیے کوئی حتمی تاریخ مقرر نہیں کی گئی۔