لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد ظفر اقبال کو معاون خصوصی برائے توانائی مقرر

لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد ظفر اقبال کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا ،اعلامیہ وزیراعظم آفس

October 14, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد ظفر اقبال کو معاون خصوصی برائے توانائی مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد ظفر اقبال کی تقرری فوری طور پر نافذ العمل ہوگی۔

اعلامیہ وزیراعظم آفس کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد ظفر اقبال کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔