پشاور بی آر ٹی کے تمام زو کارڈز کی بائیومیٹرک تصدیق لازمی قرار
زو کارڈز کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2026 مقرر کر دی گئی۔
فائل فوٹو
پشاور: پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) سروس کے تمام زو کارڈز کی نادرا بائیومیٹرک تصدیق 15 اکتوبر سے لازمی قرار دے دی گئی۔
زو کارڈز کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2026 مقرر کر دی گئی، ٹرانس پشاور کے مطابق یکم جنوری 2027 سے غیر رجسٹرڈ زو کارڈز بلاک کر دیئے جائیں گے، جس کے بعد ان کارڈز کے ذریعے بی آر ٹی میں سفر نہیں کیا جا سکے گا۔
ٹرانس پشاور کا کہنا ہے کہ تمام بی آر ٹی سٹیشنز کے ٹکٹ کاؤنٹرز پر زو کارڈز کی رجسٹریشن کی سہولت دستیاب ہوگی جبکہ رجسٹریشن فیس 10 روپے مقرر کی گئی ہے۔
حکام کے مطابق بالغ افراد زو کارڈ کی رجسٹریشن کے لیے اپنا اصل شناختی کارڈ اور زو کارڈ ساتھ لائیں، 18 سال سے کم عمر بچوں کے زو کارڈز ب فارم یا والدین کے شناختی کارڈ پر رجسٹر کیے جا سکیں گے۔