جسٹس منیب اختر نے بطور قائم مقام چیف جسٹس حلف اٹھا لیا
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے نجی دورۂ انگلینڈ کے باعث جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
جسٹس منیب اختر نے بطور قائم مقام چیف جسٹس حلف اٹھا لیا
جسٹس جمال مندوخیل نے جسٹس منیب اختر سے حلف لیا، حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں ہوئی، جس میں ججز اور عدالتی عملے نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی نجی دورۂ انگلینڈ سے 21 اکتوبر کو واپسی ہو گی، صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیرِ اعظم کے مشورے پر چیف جسٹس کے برطانیہ، جنوبی کوریا اور جاپان کے دوروں کے لیے این او سی اور بیرونِ پاکستان رخصت کی منظوری دی تھی.
چیف جسٹس آف پاکستان 14 سے 21 اکتوبر اور 27 اکتوبر سے 4 نومبر 2026ء تک برطانیہ، جنوبی کوریا اور جاپان کے دورے پر جائیں گے۔