خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی حمایت،پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
قرارداد مسلم لیگ (ن) کے چیف وہپ رانا محمد ارشد نے جمع کرائی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف کے اقدامات کو سراہا گیا ہے۔
خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی حمایت،پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
لاہور: خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کی حمایت میں پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی گئی۔ قرارداد مسلم لیگ (ن) کے چیف وہپ رانا محمد ارشد نے جمع کرائی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف کے اقدامات کو سراہا گیا ہے۔
قرارداد کے متن کے مطابق ایوان وزیراعظم شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کرتا ہے کہ انہوں نے ملکی مفاد کو سیاسی مصلحتوں اور ممکنہ سیاسی نقصان پر ترجیح دی۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ریاستی اداروں کی مؤثر عمل داری یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ اس میں وزیراعظم کی جانب سے قومی مفاد کو ترجیح دینے کے مؤقف کی بھی حمایت کی گئی ہے۔
قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرائے جانے کے بعد خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے معاملے پر سیاسی بحث مزید اہمیت اختیار کرگئی ہے۔ تاہم، قرارداد جمع ہونا گورنر راج کے نفاذ کا حتمی فیصلہ نہیں ہے۔