سہیل آفریدی کی بطور وزیراعلیٰ تقرری کے خلاف درخواست نمٹا دی گئی

گورنر راج اور ایمرجنسی دو الگ قانونی معاملات ہیں، جنہیں ایک ہی تناظر میں نہیں دیکھا جا سکتا۔سماعت کے دوران جسٹس باقر نجفی کے ریمارکس

October 15, 2026 · قومی
سہیل آفریدی کی بطور وزیراعلیٰ تقرری کے خلاف درخواست نمٹا دی گئی

سہیل آفریدی کی بطور وزیراعلیٰ تقرری کے خلاف درخواست نمٹا دی گئی

اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے سہیل آفریدی کی بطور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا تقرری کو چیلنج کرنے والی شیر افضل مروت کی درخواست غیر مؤثر قرار دیتے ہوئے نمٹا دی۔

درخواست کی سماعت کے دوران چیف جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیے کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد اس درخواست پر مزید کارروائی کی گنجائش نہیں رہی، کیونکہ موجودہ صورتحال میں سہیل آفریدی وزیراعلیٰ کے عہدے پر فائز نہیں ہیں۔

سماعت کے دوران جسٹس باقر نجفی نے ریمارکس دیے کہ گورنر راج اور ایمرجنسی دو الگ قانونی معاملات ہیں، جنہیں ایک ہی تناظر میں نہیں دیکھا جا سکتا۔

درخواست گزار شیر افضل مروت نے عدالت کو بتایا کہ وہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کو بھی چیلنج کرنا چاہتے ہیں۔

اس پر چیف جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ اگر ایمرجنسی ختم ہوجاتی ہے اور وزیراعلیٰ کو دوبارہ عہدے پر بحال کیا جاتا ہے تو اس صورت میں نئی درخواست دائر کی جاسکتی ہے۔

بعد ازاں وفاقی آئینی عدالت نے سہیل آفریدی کی بطور وزیراعلیٰ تقرری کے خلاف شیر افضل مروت کی درخواست غیر مؤثر قرار دے کر نمٹا دی۔