پشاور سانحہ،دوسری جماعت کا طالب علم عماد جاں بحق، بہن ملبے سے زندہ نکال لی گئی
یک بچے کی موت اور دوسرے کی بحفاظت بازیابی نے خاندان کو دکھ اور شکرگزاری کے ملے جلے جذبات سے دوچار کردیا۔
پشاور سانحہ،دوسری جماعت کا طالب علم عماد جاں بحق، بہن ملبے سے زندہ نکال لی گئی
پشاور کے علاقے دیر کالونی میں نجی اسکول کی چھت گرنے کے افسوسناک واقعے نے ایک خاندان کو غم میں مبتلا کردیا۔ حادثے میں دوسری جماعت کا طالب علم عماد جاں بحق ہوگیا، جبکہ اس کی بہن کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا۔
عماد اسکول میں پیش آنے والے حادثے میں جان کی بازی ہار گیا۔ اس کی موت پر والدین شدید صدمے سے دوچار ہیں، جبکہ والدہ غم سے نڈھال ہیں۔
عماد کے والد کے مطابق وہ صبح بچوں کو اسکول چھوڑنے کے بعد کام پر چلے گئے تھے کہ گھر سے فون آیا اور انہیں اسکول کی چھت گرنے کے واقعے کی اطلاع ملی۔
والد نے بتایا کہ عماد کی بہن، جو تیسری جماعت کی طالبہ ہے، ملبے تلے دب گئی تھی، تاہم اسے زندہ نکال لیا گیا۔ ایک بچے کی موت اور دوسرے کی بحفاظت بازیابی نے خاندان کو دکھ اور شکرگزاری کے ملے جلے جذبات سے دوچار کردیا۔