انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 15 روز کی توسیع کر دی گئی

اب انکم ٹیکس گوشوارے 31 اکتوبر تک جمع کرائے جاسکیں گے، ایف بی آر

October 15, 2026 · قومی

فائل فوٹو

اسلام آباد: انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں مزید 15 روز کی توسیع کردی گئی۔

ایف بی آر نے تاریخ میں دوسری بار توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ اب انکم ٹیکس گوشوارے 31 اکتوبر تک جمع کرائے جاسکیں گے۔

ذرائع کے مطابق اب تک 69 لاکھ افراد انکم ٹیکس گوشوارے جمع کراچکے ہیں۔ گوشوارے جمع کرانے کی ابتدائی آخری تاریخ 30 ستمبر مقرر تھی، جس میں پہلے ہی 15 روز کی توسیع کی گئی تھی۔ اب تاریخ میں دوسری بار توسیع کردی گئی ہے۔