لاہور میں افسوسناک حادثہ، ٹرالر تلے آکر 2 موٹر سائیکل سوار جاں بحق
حادثے کے بعد پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر مردہ خانے منتقل کردیں، جبکہ ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا
لاہور میں افسوسناک حادثہ، ٹرالر تلے آکر 2 موٹر سائیکل سوار جاں بحق
لاہور: مستی گیٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار 2 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ دونوں نوجوان مبینہ طور پر 22 ویلر ٹرالر کو کراس کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئے۔
پولیس کے مطابق دونوں نوجوان تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکلوں پر قابو نہ رکھ سکے اور بے قابو ہوکر گرنے کے بعد ٹرالر کے نیچے آگئے، جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
حادثے کے بعد پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر مردہ خانے منتقل کردیں، جبکہ ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے ٹرالر قبضے میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
دوسری جانب چیف ٹریفک آفیسر لاہور نے حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی سٹی زون سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔