کراچی کے سائٹ ایریا میں گودام میں آگ، فائر مین شدید زخمی

آگ بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کی 7 گاڑیاں، ایک اسنارکل اور 3 واٹر باؤزر کارروائی میں حصہ لے رہے ہیں۔

October 16, 2026 · قومی
کراچی کے سائٹ ایریا میں گودام میں آگ، فائر مین شدید زخمی

کراچی کے سائٹ ایریا میں گودام میں آگ، فائر مین شدید زخمی

کراچی: سائٹ ایریا میں سیمنز چورنگی کے قریب گودام میں آگ لگ گئی، جس پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کا آپریشن جاری ہے۔ آگ بجھانے کے دوران کمپنی کا فائر مین اسد سیڑھی سے گر کر شدید زخمی ہوگیا۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق گودام میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی ابتدائی طور پر 2 فائر ٹینڈرز روانہ کیے گئے تھے، تاہم آگ کی شدت اور پھیلاؤ کے باعث مزید گاڑیاں طلب کرلی گئیں۔

آگ بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کی 7 گاڑیاں، ایک اسنارکل اور 3 واٹر باؤزر کارروائی میں حصہ لے رہے ہیں۔

حکام کے مطابق گودام میں مختلف مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے، جہاں کپڑا، دھاگا، گتا اور دیگر سامان موجود ہے۔ آگ پر قابو پانے کے لیے پانی کے ساتھ فوم بھی استعمال کیا جارہا ہے۔

فائر آفیسر عارف منصوری کے مطابق ریسکیو آپریشن کے دوران کمپنی کا فائر مین اسد سیڑھی کے ذریعے اوپر چڑھ رہا تھا کہ اچانک گر کر شدید زخمی ہوگیا۔

فائر بریگیڈ اہلکار آگ پر قابو پانے اور مزید نقصان سے بچنے کے لیے کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔