علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کیس کا فیصلہ چوتھی بار مؤخر

مقدمے کا فیصلہ اس سے قبل 22 ستمبر کو محفوظ کیا گیا تھا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے فیصلہ محفوظ کیا تھا

October 16, 2026 · قومی
علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کیس کا فیصلہ چوتھی بار مؤخر

علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کیس کا فیصلہ چوتھی بار مؤخر

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق درج مقدمے کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخر کر دیا ہے۔

عدالت نے محفوظ فیصلہ سنانے کے لیے 26 اکتوبر کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے مزید کارروائی کے بغیر فیصلہ ملتوی کر دیا۔ سماعت کے دوران علیمہ خان کے وکیل فیصل ملک عدالت میں پیش ہوئے۔

یاد رہے کہ اس مقدمے کا فیصلہ اس سے قبل 22 ستمبر کو محفوظ کیا گیا تھا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے فیصلہ محفوظ کیا تھا، تاہم اب اسے چوتھی مرتبہ مؤخر کر دیا گیا ہے۔