پنجاب اور کنٹونمنٹس میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جلد جاری کرنے کا فیصلہ

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں پنجاب اور کنٹونمنٹ علاقوں میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔

October 16, 2026 · قومی
پنجاب اور کنٹونمنٹس میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جلد جاری کرنے کا فیصلہ

پنجاب اور کنٹونمنٹس میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جلد جاری کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن نے پنجاب اور کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے فوری طور پر انتخابی شیڈول جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اس حوالے سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں پنجاب اور کنٹونمنٹ علاقوں میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں الیکشن کمیشن حکام نے بتایا کہ پنجاب حکومت دسمبر میں شدید دھند اور سرد موسم کے پیش نظر بلدیاتی انتخابات اپریل میں کرانا چاہتی ہے۔

الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کے مؤقف کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت پہلے 15 دسمبر 2026 سے 15 جنوری 2027 کے دوران بلدیاتی انتخابات کرانے پر رضامندی ظاہر کر چکی تھی، تاہم اب حکومت ان تاریخوں میں تبدیلی کی خواہش مند ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے انتخابی شیڈول جلد جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔