پشاور میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام،ایک اہلکار شہید
واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، جبکہ فرار ہونے والے حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔
پشاور میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام،ایک اہلکار شہید
پشاور کے علاقے حسن خیل میں سپین میلہ پولیس پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ پولیس کی جوابی کارروائی کے باعث ناکام بنا دیا گیا، تاہم فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس کانسٹیبل شہید ہوگیا۔
سی سی پی او پشاور کے مطابق دہشت گردوں نے گزشتہ رات پولیس پوسٹ کو نشانہ بنایا، جہاں ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں نے حملہ آوروں کا مقابلہ کیا اور بھرپور جوابی فائرنگ کی۔
پولیس کی کارروائی کے دوران حملہ آور پسپا ہو کر فرار ہوگئے۔ حکام کو متعدد دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں، جن کی تصدیق کی جا رہی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، جبکہ فرار ہونے والے حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔