سید حیدر شاہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نامزد

سید حیدر شاہ 2002 سے 2006 تک نیویارک میں اقوام متحدہ کے لیے پاکستان کے مستقل مشن میں بھی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔

October 16, 2026 · قومی
سید حیدر شاہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نامزد

سید حیدر شاہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نامزد

اسلام آباد: پاکستان نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے لیے سید حیدر شاہ کو نیا مستقل مندوب مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق وہ اس وقت نیدرلینڈز میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سید حیدر شاہ اس سے قبل نیپال میں پاکستان کے سفیر اور بھارت میں ڈپٹی ہائی کمشنر رہ چکے ہیں۔ وہ 2002 سے 2006 تک نیویارک میں اقوام متحدہ کے لیے پاکستان کے مستقل مشن میں بھی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا عہدہ عاصم افتخار احمد کی بطور سیکرٹری خارجہ تقرری کے بعد خالی ہوا تھا۔

سید حیدر شاہ مارچ 2025 میں نیدرلینڈز میں پاکستان کے سفیر تعینات ہوئے تھے، جبکہ نومبر 2020 سے اکتوبر 2022 تک نیپال میں پاکستانی سفیر کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سید حیدر شاہ کی اقوام متحدہ میں تقرری کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، تاہم اس حوالے سے باضابطہ سرکاری اعلان سامنے آنے کے بعد تقرری کی حتمی تصدیق ہو سکے گی۔