چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو لندن میں آنریری بینچر کا اعزاز دے دیا گیا

تقریب کے دوران پاکستان اور برطانیہ کے عدالتی و قانونی اداروں کے درمیان تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، اعلامیہ

October 16, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے لندن میں اِنر ٹیمپل کی بینچرز نائٹ تقریب میں شرکت کی جہاں ان کا اعزازی بینچر کے طور پر خیرمقدم کیا گیا۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ تقریب کے دوران پاکستان اور برطانیہ کے عدالتی و قانونی اداروں کے درمیان تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر عدالتی استعداد کار میں اضافے، مقدمات کے انتظام اور عدالتی فیصلے تحریر کرنے کے طریقہ کار اور معیار کو بہتر بنانے سے متعلق امور پر بھی گفتگو ہوئی۔

سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق پاکستان اور برطانیہ کے درمیان قانونی اخلاقیات اور پیشہ ورانہ معیار کو بہتر بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔