کراچی میں کار سوار فیملی سے ڈیڑھ کروڑ روپے کا سونا لوٹ لیا گیا

اپنی بہن کے گھر سے سونا لے کر اپنے گھر جا رہا تھا کہ راستے میں کار سوار ملزمان نے اسے روک لیا اور سونا چھین کر فرار ہوگئے۔

October 17, 2026 · قومی
کراچی میں کار سوار فیملی سے ڈیڑھ کروڑ روپے کا سونا لوٹ لیا گیا

کراچی میں کار سوار فیملی سے ڈیڑھ کروڑ روپے کا سونا لوٹ لیا گیا

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں خیابانِ اقبال کے قریب مسلح ملزمان مبینہ طور پر کار سوار فیملی سے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کا سونا لوٹ کر فرار ہوگئے، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

پولیس کے مطابق مدعی نے بیان دیا کہ وہ اپنی بہن کے گھر سے سونا لے کر اپنے گھر جا رہا تھا کہ راستے میں کار سوار ملزمان نے اسے روک لیا اور سونا چھین کر فرار ہوگئے۔

مدعی کے مطابق وہ سونا لے کر جاتے ہوئے راستے میں ایک کافی شاپ پر بھی رکا تھا۔ پولیس واقعے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہے اور ملزمان کی شناخت کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق تاحال واقعے میں ملوث کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔