بلوچستان کے ضلع واشک میں زلزلے کے شدید جھٹکے

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہری گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے

October 17, 2026 · قومی
بلوچستان کے ضلع واشک میں زلزلے کے شدید جھٹکے

بلوچستان کے ضلع واشک میں زلزلے کے شدید جھٹکے

بلوچستان کے ضلع واشک کی تحصیل بسیمہ میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

اطلاعات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہری گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔ اچانک زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف کی فضا پیدا ہوگئی۔

زلزلے کی شدت، مرکز اور گہرائی سے متعلق تاحال تفصیلات سامنے نہیں آسکیں، جبکہ ممکنہ جانی و مالی نقصانات کے بارے میں بھی فوری طور پر کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

متعلقہ حکام کی جانب سے زلزلے سے ہونے والے ممکنہ نقصانات کی تفصیلات سامنے آنے کا انتظار ہے۔