کراچی ڈیفنس میں ڈیڑھ کروڑ روپے کے سونے کی مبینہ ڈکیتی کا معمہ حل،2 ملزمان گرفتار
ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ واقعہ حقیقی ڈکیتی کے بجائے خاندانی تنازع کا نتیجہ تھا۔پولیس
October 18, 2026 · قومی
کراچی ڈیفنس میں ڈیڑھ کروڑ روپے کے سونے کی مبینہ ڈکیتی کا معمہ حل،2 ملزمان گرفتار
کراچی: ڈیفنس فیز 8 میں ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کے سونے کی مبینہ ڈکیتی کا معاملہ حل ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے، پولیس نے گھر کے ڈرائیور سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ واقعہ حقیقی ڈکیتی کے بجائے خاندانی تنازع کا نتیجہ تھا۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ ایک خاتون نے اپنے ڈرائیور کی مدد سے مبینہ طور پر ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا۔
حکام کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ معاملے کے تمام پہلوؤں اور ملزمان کے کردار کا تعین کیا جاسکے۔