اسلام آباد میں کمسن بچے سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج

پولیس نے متاثرہ بچے کا طبی معائنہ کروانے کے بعد ڈی این اے اور دیگر ضروری نمونے محفوظ کر لیے ہیں،

October 18, 2026 · جرم وسزا
اسلام آباد میں کمسن بچے سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج

اسلام آباد میں کمسن بچے سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج

اسلام آباد۔۔۔تھانہ بہارہ کہو اسلام آباد میں کمسن بچے کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی اور اس کی تین سالہ بہن کو بھی مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے متاثرہ بچے کا طبی معائنہ کروانے کے بعد ڈی این اے اور دیگر ضروری نمونے محفوظ کر لیے ہیں،

جب کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔تھانہ بہارہ کہو میں درج ایف آئی آر کے مطابق، مدعی عامر سہیل نے پولیس کو بتایا کہ ان کے چھ سالہ بیٹے کے ساتھ ہمسائے کے 14 سے 15 سالہ لڑکے سمیع اللہ نے مبینہ طور پر گھر کی چھت پر جنسی زیادتی کی۔

مدعی کے مطابق ملزم نے بعد ازاں ان کی تین سالہ کمسن بیٹی کو بھی بہلا پھسلا کر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔درخواست گزار کے بیان کی بنیاد پر پولیس نے ملزم کے خلاف دفعہ 376iii تعزیراتِ پاکستان کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ واقعے کی نوعیت اور متاثرہ بچوں کی کم عمری کے پیش نظر پولیس کی جانب سے طبی اور قانونی شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

ایف آئی آر میں درج الزامات کے مطابق واقعہ گھر کی چھت پر پیش آیاجہاں مبینہ طور پر ملزم نے چھ سالہ بچے کو نشانہ بنایا۔پولیس نے متاثرہ بچے کو پولی کلینک ہسپتال منتقل کرکے طبی معائنہ کروایاجہاں ڈی این اے سمیت دیگر ضروری سیمپلز محفوظ کیے گئےواقعے کے حوالے سے پولیس کی جانب سے مزید شواہد جمع کیے جا رہے ۔