کہوٹہ میں موٹر سائیکل کھائی میں جا گری، مرد اور خاتون جاں بحق
ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے دونوں کی لاشیں کھائی سے نکال کر اسپتال منتقل کر دیں۔
October 18, 2026 · قومی
کہوٹہ میں موٹر سائیکل کھائی میں جا گری، مرد اور خاتون جاں بحق
راولپنڈی کی تحصیل کہوٹہ میں موٹر سائیکل حادثے کے نتیجے میں ایک مرد اور خاتون جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، جہاں موٹر سائیکل سوار مرد اور خاتون کھائی میں گرے ہوئے تھے۔ دونوں موقع پر جان کی بازی ہار گئے۔
ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے دونوں کی لاشیں کھائی سے نکال کر اسپتال منتقل کر دیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں، جبکہ واقعے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔