وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں دانش اسکول کا افتتاح کردیا

افتتاحی تقریب کے دوران وزیراعظم کو اسکول کے تعلیمی نظام، عمارت اور دستیاب سہولتوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی

October 18, 2026 · قومی
وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں دانش اسکول کا افتتاح کردیا

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں دانش اسکول کا افتتاح کردیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی دارالحکومت میں دانش اسکول کا افتتاح کردیا، جہاں ہونہار طلبہ کو میرٹ کی بنیاد پر معیاری تعلیم فراہم کی جائے گی۔

افتتاحی تقریب کے دوران وزیراعظم کو اسکول کے تعلیمی نظام، عمارت اور دستیاب سہولتوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ حکام کے مطابق دانش اسکول اسلام آباد 30 ایکڑ رقبے پر تعمیر کیا گیا ہے، جہاں چھٹی، ساتویں اور آٹھویں جماعت سے تدریسی سرگرمیوں کا آغاز کیا گیا ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسکول میں مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 360 ذہین طلبہ و طالبات کو 100 فیصد میرٹ کی بنیاد پر داخلہ دیا گیا ہے۔ ہر جماعت میں 120 بچے اور بچیاں زیرِ تعلیم ہیں، جبکہ تدریسی امور کے لیے ابتدائی طور پر 38 اساتذہ بھرتی کیے گئے ہیں۔ طلبہ کی ضروریات کے مطابق اساتذہ کی تعداد میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔

اسکول میں لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے الگ الگ تعلیمی بلاکس قائم کیے گئے ہیں۔ ہر بلاک میں 24 کلاس رومز کے علاوہ جدید آئی ٹی، سائنس اور روبوٹکس لیبارٹریز بھی موجود ہیں۔

حکام کے مطابق طلبہ کی تعلیمی اور تخلیقی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے ای لائبریری اور آرٹ روم کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔