میر رضا کیس کی سیل رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ کو موصول
میر رضا کیس کی رپورٹ کابینہ کے اجلاس میں کھول کر پیش کی جائے گی ، ترجمان وزیراعلیٰ
October 18, 2026 · قومی
میر رضا کیس کی انکوائری رپورٹ
کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا کیس کی سیل رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو موصول ہوگئی۔
ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق میر رضا کیس کی رپورٹ کابینہ کے اجلاس میں کھول کر پیش کی جائے گی۔
ترجمان کے مطابق رپورٹ پر عمل درآمد سے متعلق حتمی فیصلہ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کیا جائے گا۔
ترجمان کے مطابق سندھ کابینہ کا اجلاس منگل کو وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں ہوگا۔