وفاقی آئینی عدالت:جسٹس حسن اظہر رضوی نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

جسٹس امین الدین خان19 تا 22 اکتوبرآذربائیجان میں آئینی عدالتوں سےمتعلق کانفرنس میں شرکت کررہے ہیں

October 19, 2026 · قومی

وفاقی آئینی عدالت، اسلام آباد — جسٹس حسن اظہر رضوی کی بطور قائم مقام چیف جسٹس حلف برداری۔

اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت میں منعقدہ ایک باوقار تقریب کے دوران جسٹس حسن اظہر رضوی نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا۔
جسٹس عامر فاروق نے قائم مقام چیف جسٹس سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب وفاقی آئینی عدالت میں منعقد ہوئی، جس میں ججز، عدالتی افسران، اسٹاف اور لاء افسران نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس جسٹس امین الدین خان 19 سے 22 اکتوبر تک آذربائیجان میں ترک دنیا کی آئینی عدالتوں اور آئینی دائرۂ اختیار رکھنے والے اداروں کی کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں۔

جسٹس امین الدین خان کی غیر موجودگی میں جسٹس حسن اظہر رضوی قائم مقام چیف جسٹس کے فرائض سرانجام دیں گے۔