خیبرپختونخوا میں تجاوزات کی کوئی جگہ نہیں،گرینڈ آپریشن شروع

پشاور رنگ روڈ پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن، درجنوں غیرقانونی دکانیں مسمار

October 19, 2026 · قومی

پشاور رنگ روڈ پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن، گڑھی قمر دین میں درجنوں غیرقانونی دکانیں مسمار کردی گئیں۔

پشاور رنگ روڈ پر تجاوزات کے خلاف بڑے آپریشن کا آغاز ہوگیا، جس کے دوران گڑھی قمر دین میں درجنوں دکانوں کی غیرقانونی تعمیرات مسمار کردی گئیں۔

ڈپٹی کمشنر پشاور کی موجودگی میں بھاری مشینری کی مدد سے درجنوں دکانوں کی غیرقانونی تعمیرات مسمار کی گئیں۔ آپریشن میں پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی اے) سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔

کارروائی کا مقصد رنگ روڈ اور ملحقہ علاقوں سے تجاوزات کا خاتمہ، سڑک کی حدود بحال کرنا اور ٹریفک کی روانی بہتر بنانا ہے۔

ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق تجاوزات کے مکمل خاتمے تک یہ آپریشن جاری رہے گا، جبکہ غیرقانونی تعمیرات کے دوبارہ قیام کو روکنے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔

شہریوں کو آمدورفت میں سہولت فراہم کرنے اور شاہراہوں کو تجاوزات سے پاک رکھنے کے لیے متعلقہ ادارے متحرک ہیں۔

انتظامیہ نے شہریوں اور دکانداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ سڑکوں، فٹ پاتھوں اور عوامی گزرگاہوں پر غیرقانونی تجاوزات قائم کرنے سے گریز کریں اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔