ملتان: تیز رفتار کار ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی، 5 افراد جاں بحق
بوسن روڈ پر تیز رفتار کار کا خوفناک حادثہ، گاڑی الٹنے کے بعد آگ لگ گئی
کار الٹنے کے بعد کار میں آگ لگ گئی اور حادثہ اس قدر خوفناک تھا کہ کار میں سوار پانچوں افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے: حکام / فوٹو: اسکرین گریب
ملتان میں تیز رفتار کار حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار پانچوں افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق ملتان کے بوسن روڈ پر کار انتہائی تیز رفتاری کے باعث سڑک کے درمیان موجود ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی اور سڑک کنارے دیوار توڑتے ہوئے خالی پلاٹ میں جا گھسی۔
حکام کا کہنا ہے کہ کار الٹنے کے بعد اس میں آگ لگ گئی۔ حادثہ اس قدر خوفناک تھا کہ کار میں سوار پانچوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں سے تین نوجوان شجاع آباد کے رہائشی تھے، جبکہ باقی دو افراد کی شناخت نہیں ہوسکی۔