آزادکشمیر میں مزید 25 افراد کے نام فورتھ شیڈول میں شامل

مجموعی طور پر فورتھ شیڈول میں شامل کیے گئے افراد کی تعداد 400 سے زیادہ ہو گئی

October 19, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

مظفر آباد:آزاد کشمیر کی حکومت نے مزید 25 افراد کے نام انسداد دہشت گردی کے فورتھ شیڈول میں ڈال دیے ہیں۔ اس طرح مجموعی طور پر فورتھ شیڈول میں شامل کیے گئے افراد کی تعداد 400 سے زیادہ ہو گئی ہے۔

جن افراد کو فورتھ شیڈول میں شامل کیا گیا ہے ان میں سے زیادہ تر کا تعلق کالعدم قرار دی گئی تنظیم جملوں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سے ہے اور زیادہ تر افراد کا تعلق پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے پونچھ ڈویژن سے ہے۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے اس فہرست میں پونچھ سے 16 سدھنوتی سے پانچ نیلم سے دو جبکہ باغ اور میر پور سے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کا ایک ایک نمائندہ شامل ہے۔

محکمہ داخلہ نے چند روز قبل جن افراد کی فہرست جاری کی تھی اس میں راولاکوٹ کے ایک مقامی صحافی کا نام بھی شامل ہے۔

اگر کسی شخص کا نام فورتھ شیڈول میں شامل کیا گیا ہے تو اس کو مقامی تھانے میں ہفتے میں ایک مرتبہ حاضری لگوانا پڑتی ہے اور اگر اس شخص کو کسی دوسرے علاقے میں جانا ہو تو اسے متعلقہ تھانے میں پیشگی اطلاع دینا ضروری ہے۔

ضلعی سطح ہر ایک کمیٹی تشکیل دی جاتی ہے جس میں خفیہ اداروں کے اہلکار بھی شامل ہوتے ہیں اور ان کی طرف سے تیار کی گئی رپورٹ کی روشنی میں ضلعی کمیٹی کسی بھی شخص کا نام فورتھ شیڈول میں شامل کرنے کی منظوری دیتی ہے۔