کراچی میں ریبیز کا ایک اور مریض انتقال کرگیا
انڈس اسپتال میں بھی رواں سال ریبیز کے 29 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں
October 19, 2026 · قومی
فائل فوٹو
کراچی میں ریبیز کا ایک اور مریض جان کی بازی ہار گیا، حیدرآباد کے 38 سالہ رہائشی کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں مریض میں ریبیز کی علامات پائی گئیں۔
اسپتال ذرائع کے مطابق مریض کو چار ماہ قبل کتے نے کاٹا تھا، اسپتال لائے جانے کے بعد اسے ریبیز ویکسین کی ایک خوراک بھی دی گئی، تاہم مریض جانبر نہ ہوسکا۔
ذرائع جناح اسپتال کا کہنا ہے کہ رواں سال اسپتال میں ریبیز کا یہ 11واں کیس رپورٹ ہوا ہے، جبکہ انڈس اسپتال میں بھی رواں سال ریبیز کے 29 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔