میجر وجاہت وحید شہید کی نمازِ جنازہ ادا، لاہور میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک

گورنر پنجاب، کور کمانڈر لاہور، سینئر صوبائی وزرا، سول و عسکری حکام اور اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

October 20, 2026 · قومی
میجر وجاہت وحید شہید کی نمازِ جنازہ ادا، لاہور میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک

میجر وجاہت وحید شہید کی نمازِ جنازہ ادا، لاہور میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک

بلوچستان کے علاقے پسنی میں دفاعِ وطن کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے میجر وجاہت وحید شہید کو لاہور میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا۔

شہید کی نمازِ جنازہ بحریہ ٹاؤن لاہور میں ادا کی گئی، جس میں گورنر پنجاب، کور کمانڈر لاہور، سینئر صوبائی وزرا، سول و عسکری حکام اور اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر قومی پرچم میں لپٹے شہید کے جسدِ خاکی کو پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، جبکہ شرکا نے وطن کے دفاع میں جان کا نذرانہ پیش کرنے پر شہید کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

میجر وجاہت وحید شہید اپنے پسماندگان میں والدہ، بیوہ اور ایک کم سن بیٹی چھوڑ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ میجر وجاہت وحید 18 اکتوبر کو گوادر کے علاقے پسنی میں دیسی ساختہ دھماکا خیز مواد (آئی ای ڈی) کے دھماکے میں جامِ شہادت نوش کر گئے تھے۔