نوشہرہ میں پاک فوج نے چھ ماہ میں انڈر پاس تعمیر کر لیا
مقامی افراد کی خواہش پر تعمیر کیے جانے والے اس انڈر پاس کو سپاہی ماجد نواز شہید کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔
نوشہرہ میں پاک فوج نے چھ ماہ میں انڈر پاس تعمیر کر لیا
نوشہرہ: خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں پاک فوج کے انجینئرز نے عوام کو سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے صرف چھ ماہ میں انڈر پاس کی تعمیر مکمل کر لی ہے۔
اس منصوبے کا مقصد علاقے میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانا اور شہریوں کی آمدورفت کو آسان بنانا ہے۔ مقامی افراد کی خواہش پر تعمیر کیے جانے والے اس انڈر پاس کو سپاہی ماجد نواز شہید کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔
نئے تعمیر شدہ انڈر پاس کا افتتاح کور کمانڈر پشاور نے کیا۔ منصوبے کے تحت بجلی کی فراہمی میں تعطل سے بچنے کے لیے 100 کے وی اے کا متبادل جنریٹر بھی نصب کیا گیا ہے۔
اس انڈر پاس کی تکمیل سے علاقے میں ٹریفک کی روانی بہتر ہونے اور زمینی رابطوں کو مؤثر بنانے میں مدد ملنے کی توقع ہے، جس سے مقامی آبادی کو آمدورفت میں سہولت میسر آئے گی۔