لاہور میں سموگ کے ڈیرے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرا نمبر
برکی روڈ پر آلودگی کا اشاریہ 271، پیراگون سٹی میں 224، اقبال ٹاؤن میں 215 اور ماڈل ٹاؤن میں 203 ریکارڈ کیا گیا
لاہور میں سموگ کے ڈیرے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرا نمبر
لاہور: شہر میں فضائی آلودگی کی صورتحال بدستور تشویشناک ہے اور لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔ شہر میں آلودگی کی مجموعی شرح 200 ریکارڈ کی گئی ہے۔
مختلف علاقوں میں فضائی آلودگی کی شرح بھی بلند رہی۔ برکی روڈ پر آلودگی کا اشاریہ 271، پیراگون سٹی میں 224، اقبال ٹاؤن میں 215 اور ماڈل ٹاؤن میں 203 ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح بیدیاں روڈ پر 193، ڈی ایچ اے فیز پانچ میں 189، چمن پارک میں 182 جبکہ عسکری ٹین میں 155 کی سطح ریکارڈ ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں موجودہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا کی رفتار 2 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ موسم کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر شہر میں دھوپ اور بادلوں کی آنکھ مچولی جاری رہنے کے ساتھ ہلکی بارش کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔