نادرا چیئرمین نے سیکیورٹی آپریشنز سینٹر کا افتتاح کر دیا

اس مرکز کے قیام سے سائبر خطرات کی بروقت نشاندہی اور اہم معلومات کے تحفظ میں مدد ملے گی۔

October 20, 2026 · قومی
نادرا چیئرمین نے سیکیورٹی آپریشنز سینٹر کا افتتاح کر دیا

نادرا چیئرمین نے سیکیورٹی آپریشنز سینٹر کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد: سائبر خطرات سے نمٹنے اور اہم معلوماتی اثاثوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے جدید سیکیورٹی آپریشنز سینٹر قائم کر دیا گیا ہے۔

سیکیورٹی آپریشنز سینٹر کا افتتاح چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر نے کیا۔ اس مرکز کے قیام سے سائبر خطرات کی بروقت نشاندہی اور اہم معلومات کے تحفظ میں مدد ملے گی۔

افتتاحی تقریب میں چیئرمین سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ڈاکٹر کبیر احمد سدھو اور کمشنرز نے بھی شرکت کی۔ حکام کے مطابق یہ مرکز بین الاقوامی معیارات اور جدید عالمی طریقہ کار کے مطابق کام کرے گا۔

تقریب کے دوران ڈاکٹر کبیر احمد سدھو نے چیئرمین نادرا کو ادارے میں ٹیکنالوجی سے متعلق اصلاحات اور مصنوعی ذہانت کے استعمال کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہیں بتایا گیا کہ عوام کو بہتر خدمات فراہم کرنے اور کاروباری سرگرمیوں میں آسانی پیدا کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھایا جا رہا ہے۔

حکام کے مطابق کیپٹل مارکیٹ سے وابستہ تمام اداروں کو سائبر خطرات سے نمٹنے کے لیے ایک مشترکہ نظام کا حصہ بنایا جائے گا، جس سے ڈیجیٹل تحفظ کو مزید مؤثر بنانے میں مدد ملے گی۔