اسلام آباد میں این سی سی آئی اے کے چھاپے،200 کے قریب غیرملکی گرفتار
اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، فیکٹری ایریا کے کال سینٹر سے بھی گرفتاریاں
فائل فوٹو
نیشنل کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی) اسلام آباد نےآئی نائن سمیت مختلف علاقوں میں چھاپے مارے فیکٹری ایریا میں کال سینٹر پر بھی کارروائی کی گئی اور اس دوران 200 غیرملکی گرفتار کرلیے گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ این سی سی آئی اے اسلام آباد نے فیکٹری ایریا میں کال سینٹر پر چھاپہ مارا، انڈسٹریل ایریا میں چھاپے کے دوران 200 سے کے قریب غیر ملکی گرفتار کر لیے گئے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ این سی آئی اے کے ان غیر ملکیوں کے لیے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں درجنوں چھاپے مارے۔
ذرائع نے بتایا کہ آئی نائن سے گرفتار غیر ملکیوں سے حاصل معلومات کی بنیاد پر چھاپے مارے گئے۔