پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا

پیٹرول کی نئی قیمت میں 382 روپے 2 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی نئی قیمت 389 روپے 80 پیسے فی لیٹر مقرر

October 20, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

 اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 88 پیسے فی لیٹرجبکہ ڈیزل کی قیمت میں 53 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت میں 382 روپے 2 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی نئی قیمت 389 روپے 80 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن نے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 21 اکتوبر کے لیے ہوں گی۔