اسلام آباد میں سوتیلی بیٹی سے زیادتی کا جرم ثابت،ملزم کو سزائے موت کا حکم

اس واقعے کا مقدمہ فروری 2025 میں متاثرہ لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درج کیا گیا تھا۔

October 21, 2026 · جرم وسزا
اسلام آباد میں سوتیلی بیٹی سے زیادتی کا جرم ثابت،ملزم کو سزائے موت کا حکم

اسلام آباد میں سوتیلی بیٹی سے زیادتی کا جرم ثابت،ملزم کو سزائے موت کا حکم

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے سوتیلی بیٹی سے زیادتی کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر ملزم افتخار کو سزائے موت سنا دی۔ عدالت نے مجرم پر جرمانہ عائد کرنے اور متاثرہ لڑکی و اس کے بچے کے لیے مالی ادائیگی کا حکم بھی دیا ہے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد سہیل نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو سزائے موت کے ساتھ 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ عدالتی حکم کے مطابق متاثرہ لڑکی کو 10 لاکھ روپے جبکہ بچے کی کفالت کے لیے 20 لاکھ روپے ادا کرنے کا بھی حکم دیا گیا۔

عدالتی فیصلے کے مطابق مجرم اپنی سوتیلی بیٹی کو اس کی والدہ کی غیر موجودگی میں تقریباً ایک سال تک جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، جس کے نتیجے میں بچہ پیدا ہوا۔

مقدمے میں پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی ڈی این اے رپورٹ اہم ثبوت ثابت ہوئی۔ عدالتی فیصلے کے مطابق بچے کا ڈی این اے ملزم کے ڈی این اے سے مطابقت رکھتا تھا۔

اس واقعے کا مقدمہ فروری 2025 میں متاثرہ لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درج کیا گیا تھا۔