تھرپارکر میں رینجرز کا مفت طبی کیمپ، 721 سے زائد مریضوں کا معائنہ

مریضوں کے معائنے کے لیے عمومی طب، ہڈیوں اور جوڑوں، خواتین کے امراض، جلد اور دانتوں کے ماہرین موجود تھے۔

October 21, 2026 · قومی
تھرپارکر میں رینجرز کا مفت طبی کیمپ، 721 سے زائد مریضوں کا معائنہ

تھرپارکر میں رینجرز کا مفت طبی کیمپ، 721 سے زائد مریضوں کا معائنہ

تھرپارکر کے دور دراز علاقے نگرپارکر میں پاکستان رینجرز سندھ اور ابتکار راہ روشن تنظیم کے تعاون سے مفت طبی کیمپ لگایا گیا، جہاں 721 سے زائد مقامی افراد کا طبی معائنہ کیا گیا اور انہیں مفت ادویات فراہم کی گئیں۔

طبی کیمپ میں مختلف شعبوں کے ماہر ڈاکٹروں اور طبی عملے نے خدمات انجام دیں۔ مریضوں کے معائنے کے لیے عمومی طب، ہڈیوں اور جوڑوں، خواتین کے امراض، جلد اور دانتوں کے ماہرین موجود تھے۔

کیمپ کے دوران مریضوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ مختلف لیبارٹری ٹیسٹ بھی کیے گئے، تاکہ انہیں ضروری تشخیص اور علاج کی سہولت میسر آسکے۔

نگرپارکر کے مقامی افراد نے دور افتادہ علاقے میں طبی سہولیات کی فراہمی پر پاکستان رینجرز سندھ اور ابتکار راہ روشن تنظیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔