اسلام آباد بلدیاتی انتخابات پر الیکشن کمیشن کا اہم فیصلہ

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے پانچ رکنی بینچ نے معاملے کی سماعت کی، جس میں سیکرٹری داخلہ اور الیکشن کمیشن کے متعلقہ حکام بھی پیش ہوئے۔

October 21, 2026 · قومی
اسلام آباد بلدیاتی انتخابات پر الیکشن کمیشن کا اہم فیصلہ

اسلام آباد بلدیاتی انتخابات پر الیکشن کمیشن کا اہم فیصلہ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات 2015 کے بلدیاتی قانون کے تحت کرانے کا حکم دے دیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے پانچ رکنی بینچ نے معاملے کی سماعت کی، جس میں سیکرٹری داخلہ اور الیکشن کمیشن کے متعلقہ حکام بھی پیش ہوئے۔

کمیشن نے سماعت کے دوران اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق اہم فیصلہ سناتے ہوئے انہیں 2015 کے قانون کے مطابق کرانے کی ہدایت کی۔