گورنر راج کے بعد پشاور میں انتظامیہ متحرک، تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری
رنگ روڈ، کوہاٹ روڈ، پشتہ خرہ چوک اور پی ڈی اے ٹول پلازہ کے اطراف تجاوزات کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔ضلعی انتظامیہ
گورنر راج کے بعد پشاور میں انتظامیہ متحرک، تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری
پشاور: خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کے بعد ضلعی انتظامیہ نے تجاوزات کے خاتمے کے لیے کارروائیاں تیز کردی ہیں۔ پشاور میں مسلسل تیسرے روز بھی غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق رنگ روڈ، کوہاٹ روڈ، پشتہ خرہ چوک اور پی ڈی اے ٹول پلازہ کے اطراف تجاوزات کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔ آپریشن کا مقصد سڑکوں کی حدود بحال کرنا، غیر قانونی تعمیرات ختم کرنا اور شہریوں کے لیے آمدورفت کو آسان بنانا ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹریفک کی روانی بہتر بنانے اور شہریوں کو درپیش مشکلات کم کرنے کے لیے متعلقہ ادارے بھی سرگرم ہیں۔ کارروائیوں کی نگرانی ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران خود کر رہے ہیں۔
حکام کے مطابق خیبر پختونخوا میں تجاوزات کے مکمل خاتمے اور سڑکوں کو تجاوزات سے پاک کرنے تک آپریشن جاری رکھا جائے گا۔