سردیوں کے لیے ایل این جی کے 18 کارگوز خریدنے کا ہدف
درآمدی گیس کی خریداری میں قطر سے نسبتاً سستی ایل این جی حاصل کرنے کو ترجیح دی جائے گی۔
سردیوں کے لیے ایل این جی کے 18 کارگوز خریدنے کا ہدف
پاکستان نے سردیوں میں گیس کی طلب پوری کرنے کے لیے ایل این جی کے 18 کارگوز خریدنے کا ہدف مقرر کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق درآمدی گیس کی خریداری میں قطر سے نسبتاً سستی ایل این جی حاصل کرنے کو ترجیح دی جائے گی۔
ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کے لیے ملک میں مقامی گیس کی مجموعی دستیابی تقریباً ایک ارب 40 کروڑ مکعب فٹ یومیہ ہے، جبکہ موسم سرما میں صرف پنجاب کی گیس کی ضرورت ایک ارب مکعب فٹ تک پہنچنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق گیس کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے ایل این جی کے 18 کارگوز درآمد کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ اسپاٹ مارکیٹ سے ایل این جی خریدنے کی صورت میں قیمت کی آخری حد 30 ڈالر فی ملین برٹش تھرمل یونٹ مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔
حکام کی توجہ اس بات پر مرکوز ہے کہ سردیوں میں گیس کی ضروریات پوری کرنے کے لیے مناسب قیمت پر ایل این جی دستیاب ہوسکے۔