شاہد آفریدی کا صاحبزادہ فرحان کو ون ڈے ٹیم میں شامل کرنے کا مطالبہ

سہ ملکی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے 87 رنز سے کامیابی حاصل کی، جس کے بعد شاہد آفریدی نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا۔

October 21, 2026 · اسپورٹس
شاہد آفریدی کا صاحبزادہ فرحان کو ون ڈے ٹیم میں شامل کرنے کا مطالبہ

شاہد آفریدی کا صاحبزادہ فرحان کو ون ڈے ٹیم میں شامل کرنے کا مطالبہ

پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان صاحبزادہ فرحان کو ون ڈے اسکواڈ میں شامل کرنے کی تجویز دے دی ہے۔

انگلینڈ کے خلاف راولپنڈی میں سہ ملکی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے 87 رنز سے کامیابی حاصل کی، جس کے بعد شاہد آفریدی نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا۔

شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں عرفات منہاس اور حسن نواز کی کارکردگی کی تعریف کی، جبکہ صاحبزادہ فرحان کو بھی ون ڈے ٹیم میں موقع دینے پر زور دیا۔

دوسری جانب پاکستان کے سابق کپتان محمد یوسف نے بھی نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو سراہا۔ انہوں نے عرفات منہاس، حسن نواز اور سعد بیگ کی کارکردگی کو قابلِ تعریف قرار دیا۔

محمد یوسف کا کہنا تھا کہ سمیر منہاس، رضا اللہ، معاذ صداقت، عاکف جاوید اور علی رضا جیسے نوجوان کھلاڑی بھی مستقبل میں پاکستان کرکٹ کے بڑے ستارے بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔