تکنیکی وجوہات ،کراچی سے روانہ ہونے والی 10 پروازیں منسوخ

کراچی سے دبئی جانے والی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609 اور ایئر بلیو کی پرواز پی اے 110 شامل ہیں

October 21, 2026 · قومی
تکنیکی وجوہات ،کراچی سے روانہ ہونے والی 10 پروازیں منسوخ

تکنیکی وجوہات ،کراچی سے روانہ ہونے والی 10 پروازیں منسوخ

کراچی سے مختلف شہروں اور بیرون ملک جانے والی 10 پروازیں تکنیکی وجوہات کے باعث منسوخ کر دی گئیں، جس کے باعث مسافروں کو سفری مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق منسوخ ہونے والی پروازوں میں کراچی سے دبئی جانے والی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609 اور ایئر بلیو کی پرواز پی اے 110 شامل ہیں، جبکہ کراچی سے کوالالمپور جانے والی ایئر پلین کی پرواز بھی منسوخ کر دی گئی۔

اسی طرح کراچی سے شارجہ جانے والی ایئر عربیہ کی پرواز جی 9-547 اور ریاض جانے والی فلائی جناح کی پرواز 9 پی 610 بھی منسوخ ہونے والی پروازوں میں شامل ہیں۔

ان کے علاوہ کراچی سے اسلام آباد جانے والی فلائی جناح کی پرواز 9 پی 678، سیالکوٹ جانے والی پرواز 9 پی 820 اور لاہور جانے والی پرواز 9 پی 844 بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔

کراچی سے لاہور جانے والی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی پرواز پی کے 306 اور اسلام آباد جانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 125 بھی منسوخ ہونے والی پروازوں میں شامل ہیں۔

مسافروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ ایئرپورٹ روانہ ہونے سے پہلے متعلقہ فضائی کمپنی سے اپنی پرواز کی تازہ صورت حال معلوم کر لیں۔