پنجاب کے 256 ہائر سیکنڈری اسکول شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا فیصلہ
اعوان ٹاؤن، برکی، چونگ، جلو موڑ، سنگھ پورہ، شاہدرہ، سمن آباد، کوٹ لکھپت، گلبرگ، مانگا، موری گیٹ اور گڑھی شاہو کے سرکاری اسکول شامل ہیں۔
پنجاب کے 256 ہائر سیکنڈری اسکول شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا فیصلہ
پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے 256 ہائر سیکنڈری اسکولوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس سے بجلی کے اخراجات میں نمایاں کمی آنے کی توقع ہے۔
جاری کردہ فہرست کے مطابق اس منصوبے میں لاہور کے 15 ہائر سیکنڈری اسکول بھی شامل ہیں۔ ان میں اعوان ٹاؤن، برکی، چونگ، جلو موڑ، سنگھ پورہ، شاہدرہ، سمن آباد، کوٹ لکھپت، گلبرگ، مانگا، موری گیٹ اور گڑھی شاہو کے سرکاری اسکول شامل ہیں۔
اسکولوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے لیے 256 اداروں کے ناموں کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔
اس منصوبے سے اسکولوں کے بجلی کے ماہانہ بلوں میں لاکھوں روپے کی بچت متوقع ہے، جس سے تعلیمی اداروں کے اخراجات کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔