کراچی،بیوی پر تیزاب پھینکوانے کے ملزم شوہر کی ضمانت منظور
ملزم اویس نے اپنے دوست بلال کو رقم دے کر اپنی بیوی پر تیزاب پھینکوایا تھا۔ واقعے میں خاتون کی گردن جھلس گئی تھی۔
کراچی،بیوی پر تیزاب پھینکوانے کے ملزم شوہر کی ضمانت منظور
کراچی کی عدالت نے اپنی بیوی پر تیزاب پھینکوانے کے مقدمے میں نامزد شوہر اویس کی ضمانت منظور کرلی۔
کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت وسطی میں کیس کی سماعت ہوئی، جہاں عدالت نے ملزم اویس کو 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔
پولیس کے مطابق ملزم اویس نے اپنے دوست بلال کو رقم دے کر اپنی بیوی پر تیزاب پھینکوایا تھا۔ واقعے میں خاتون کی گردن جھلس گئی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون پر تیزاب پھینکنے کے الزام میں نامزد بلال اس وقت عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہے، جبکہ واقعے کا مقدمہ تھانہ لیاقت آباد میں درج کیا گیا تھا۔