مریدکے میں ایلیٹ فورس کی گاڑی الٹ گئی، ایک جاںبحق، 5 زخمی
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جاںبحق ہونے والے اہلکار کی لاش سمیت زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔
مریدکے میں ایلیٹ فورس کی گاڑی الٹ گئی، ایک جاںبحق، 5 زخمی
مریدکے: قرشی انٹرچینج کے قریب ایلیٹ فورس کی گاڑی ٹائر پھٹنے کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں ایک اہلکارجاںبحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق ایلیٹ فورس کے اہلکار جہلم سے لاہور کرکٹ میچ کی ڈیوٹی پر جا رہے تھے کہ راستے میں گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا، جس کے باعث گاڑی بے قابو ہوکر الٹ گئی۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جاںبحق ہونے والے اہلکار کی لاش سمیت زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمی اہلکاروں میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں مزید علاج کے لیے لاہور منتقل کردیا گیا۔