سانگھڑ میں کتے بھی پیچھے رہ گئے، انسان نے 4 افراد کو کاٹ لیا
بینک کے باہر کھڑے تھے کہ ایک شخص اچانک وہاں آیا، انہیں دانتوں سے کاٹا اور پھر فرار ہوگیا۔متاثرہ افراد
سانگھڑ میں کتے بھی پیچھے رہ گئے، انسان نے 4 افراد کو کاٹ لیا
سانگھڑ: سندھ کے شہر سانگھڑ میں ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص نے مبینہ طور پر چار افراد کو دانتوں سے کاٹ کر زخمی کردیا اور پھر موقع سے فرار ہوگیا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آنے کی اطلاعات ہیں۔
اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ ایک نجی بینک کے باہر پیش آیا، جہاں موجود افراد پر اچانک ایک شخص نے حملہ کردیا۔ حملے کے دوران چار افراد زخمی ہوئے، جن میں سانول یونس اور یاسین انور شامل ہیں، جبکہ دیگر دو افراد کی شناخت تاحال سامنے نہیں آسکی۔
متاثرہ افراد کے مطابق وہ بینک کے باہر کھڑے تھے کہ ایک شخص اچانک وہاں آیا، انہیں دانتوں سے کاٹا اور پھر فرار ہوگیا۔
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔ اس غیر معمولی واقعے پر شہریوں میں حیرت پائی جاتی ہے۔
سانگھڑ سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات پہلے ہی شہریوں کے لیے تشویش کا باعث ہیں، تاہم اس واقعے میں ایک شخص کی جانب سے دیگر افراد کو دانتوں سے کاٹنے کی اطلاعات نے لوگوں کی توجہ حاصل کرلی ہے۔