تین ملکی سیریز کا تیسرا میچ آج سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان ہوگا

مقابلے کا آغاز دوپہر ایک بجے ہوگا۔ دونوں ٹیمیں کامیابی حاصل کرکے ٹورنامنٹ میں اپنی پوزیشن بہتر بنانے کی کوشش کریں گی۔

October 22, 2026 · اسپورٹس
تین ملکی سیریز کا تیسرا میچ آج سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان ہوگا

تین ملکی سیریز کا تیسرا میچ آج سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان ہوگا

راولپنڈی: پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ پر مشتمل تین ملکی ون ڈے سیریز کا تیسرا میچ آج سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

میچ کے لیے دونوں ٹیموں کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ شیڈول کے مطابق مقابلے کا آغاز دوپہر ایک بجے ہوگا۔ دونوں ٹیمیں کامیابی حاصل کرکے ٹورنامنٹ میں اپنی پوزیشن بہتر بنانے کی کوشش کریں گی۔

میچ سے قبل انگلینڈ اور سری لنکا کے کھلاڑیوں نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس کی۔ دونوں ٹیموں کے تربیتی سیشنز میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ پر خصوصی توجہ دی گئی تاکہ مقابلے میں بہترین کارکردگی دکھائی جا سکے۔

شائقین کرکٹ کو دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع ہے، جبکہ اس میچ کو تین ملکی ٹورنامنٹ کے اہم مقابلوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔