بیرسٹر گوہر نے فردوس شمیم نقوی کا استعفیٰ واپس کر دیا
فردوس شمیم نقوی نے پانچ روز قبل اپنا استعفیٰ پیش کیا تھا، تاہم انہوں نے اسے قبول کرنے سے انکار کر دیا۔
بیرسٹر گوہر نے فردوس شمیم نقوی کا استعفیٰ واپس کر دیا
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ انہوں نے پارٹی کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری فردوس شمیم نقوی کا استعفیٰ منظور نہیں کیا بلکہ واپس کر دیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان نے بتایا کہ فردوس شمیم نقوی نے پانچ روز قبل اپنا استعفیٰ پیش کیا تھا، تاہم انہوں نے اسے قبول کرنے سے انکار کر دیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ فردوس شمیم نقوی گزشتہ 30 برس سے پارٹی کے ساتھ وابستہ ہیں اور انہوں نے تحریک انصاف کے لیے اہم خدمات انجام دی ہیں۔
بیرسٹر گوہر کے مطابق فردوس شمیم نقوی کی پارٹی کے لیے طویل وابستگی اور خدمات کے پیش نظر ان کا استعفیٰ منظور نہیں کیا گیا۔