اقرار الحسن کی ضمانت کی درخواست مسترد، عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

ان پر سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے مبینہ طور پر جھوٹا، بہتان آمیز اور ریاست مخالف مواد پھیلانے کا الزام عائد کیا گیا

October 22, 2026 · قومی
اقرار الحسن کی ضمانت کی درخواست مسترد، عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

اقرار الحسن کی ضمانت کی درخواست مسترد، عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے عوام راج پارٹی کے سربراہ اقرار الحسن کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ عدالت کے فیصلے کے بعد انہیں عدالتی ریمانڈ پر جیل میں رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔

اقرار الحسن کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر ریاست مخالف مواد شائع کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔

مقدمہ پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) کے تحت قائم کیا گیا، جس میں ان پر سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے مبینہ طور پر جھوٹا، بہتان آمیز اور ریاست مخالف مواد پھیلانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

عدالت نے ضمانت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے اقرار الحسن کو جیل میں رکھنے کا حکم دیا۔ دوسری جانب ان کے وکلا کی جانب سے ضمانت کے لیے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیے جانے کا امکان ہے۔