وفاقی حکومت کی مشروط پیشکش،دو ماہ میں خیبر پختونخوا سے گورنر راج ختم ہوسکتا ہے، رانا ثنا اللہ
جو وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے پر آمادہ ہو تو دو ماہ کے اندر صوبے سے ایمرجنسی اور گورنر راج ختم کیا جاسکتا ہے۔
وفاقی حکومت کی مشروط پیشکش،دو ماہ میں خیبر پختونخوا سے گورنر راج ختم ہوسکتا ہے، رانا ثنا اللہ
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی ختم کرنے کے حوالے سے مشروط پیشکش کردی ہے۔
رانا ثنا اللہ کے مطابق اگر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ایسا وزیراعلیٰ سامنے لاتی ہے جو وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے پر آمادہ ہو تو دو ماہ کے اندر صوبے سے ایمرجنسی اور گورنر راج ختم کیا جاسکتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اس پیشکش پر پیش رفت کا انحصار پی ٹی آئی کی جانب سے وزیراعلیٰ کے انتخاب اور وفاق کے ساتھ تعاون کی آمادگی پر ہوگا۔
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے معاملے پر وفاقی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان سیاسی اختلافات پائے جاتے ہیں۔ رانا ثنا اللہ کی جانب سے سامنے آنے والی یہ پیشکش صوبے کی سیاسی صورت حال میں اہم پیش رفت ہوسکتی ہے۔